ابنا:

یوم عاشور :کراچی میں مرکزی جلوس اپنی منزلوں پر پہنچ گیا کراچی اور کوئٹہ میں یوم عاشور پر نکلنے والے مرکزی جلوس اپنی منزلوں پر پہنچ گئے، کراچی میں جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس ہوئی۔مجلس کے بعد شرکاء جلوس کی شکل میں امام بارگاہ علی رضا (ع) پہنچے۔ اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعنیات کی گئی ہے، شرکا کو جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں داخل ہونے دیا گیا، ہیلی کاپٹرز کے زریعے جلوس کی فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ کتوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے زریعے بھی جلوس کی تمام گزر گاہوں کو کلئیر کیاجاتا رہا۔ جلوس کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں میں اختتام پذیر ہوگیا۔یوم عاشور: ملک بھر کے ماتمی جلوسوں میں ایم کیوایم کی شرکت  یوم عاشور کے موقع پرکراچی، اندرون سندھ، صوبہ پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے برآمد ہونے والے ماتمی اور عزاداران حسین (ع) کے جلوسوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، حق پرست سینیٹرز، وزراء، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، امن کمیٹیوں کے ارکان،علماء کمیٹی، زون، سیکٹر، یونٹ اور ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و اراکین نے شرکت کی اور جلوسوں کے ساتھ ساتھ رہے اس موقع پر ایم کیوایم کی جانب سے جلوسوں کی گزرگاہوں پراستقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے اور شربت و پانی کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے عزادران حسین (ع) کوعلاج معالجہ کی فراہمی کیلئے بڑی تعداد میں طبی کیمپس لگائے گئے۔ اس موقع پر علمائے کرام اور شیعہ انجمنوں کے عہدیداران نے محرم الحرام باالخصوص یوم عاشور پر ایم کیوایم کی جانب سے ہرسال کئے جانے والے عملی اقدامات کو سرہا اور اسے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور قیام امن کیلئے مثالی اقدام قرار دیا۔ مرکزی جلوس کی گزرگاہ جامعہ کلاتھ رنچھوڑ، نمائش چورنگی اور اللہ والا مارکیٹ برنس روڈ پر ایم کیوایم کے مرکز ی استقبالیہ کیمپس، طبی کیمپ اور شربت و پانی کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں جہاں سے رابطہ کمیٹی کے اراکین اور حق پرست اراکین اسمبلی نے جلوس میں شریک عزاداران حسین (ع)میں لنگر تقسیم کیا اورشربت پلایا ۔ اس موقع پر انہوں نے جلوس کی گزرگاہ پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لگائے گئے طبی کیمپ کا دورہ کیا اور یہاں عزاداران حسین (ع) کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین اور حق پرست اراکین اسمبلی نے دیگر شیعہ انجمنوں کی جانب سے جلوس کی گزرگاہ پر لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کیا جبکہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی نے اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے طبی کیمپ کا بھی دور ہ کیا اور یہاں عزاداران حسین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ کوئٹہ،علم، تعزیوں اور ذوالجناح کامرکزی جلوس علم دار روڈ سے برآمد  کوئٹہ میں عاشورہ محرم کا علم، تعزیوں اور ذوالجناح کامرکزی جلوس علم دار روڈ سے برآمد ہوگیا، عاشورہ محرم کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ عاشورہ محرم الحرام کا جلوس کوئٹہ میں علمدار روڈ پر رحمت اللہ چوک سے برآمد ہوا۔ جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے قائم مقام صدر داؤد آغا، ہزارہ قومی جرگہ کے سربراہ قیوم چنگیزی اور دیگر رہنما کررہے ہیں۔کوئٹہ شہر اور گردونواح سے آئے ہوئے 24دستوں پر مشتمل جلوس اپنے مقررہ راستوں علمدار روڈ، میزان چوک، لیاقت بازار، جنکشن چوک، پرنس روڈ، میکانگی روڈ اور سعید احمد روڈ سے ہوتا ہوا واپس عملدار روڈ پر پنجابی امام بارگاہ پر شام چھ بجے کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔ اس دوران عاشورہ محرم کے جلوس کے موقع پرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے تمام راستے سیل کردئے گئے ہیں اور غیر متعلقہ شخص کو آمدورفت کی اجازت نہیں۔ جلوس کی سکیورٹی کے لئے کوئٹہ میں تین ہزار 8سو پولیس اہلکار،پولیس کانسٹیبلری کی 70پلاٹون، ایف سی کی 62پلاٹون جبکہ حساس مقامات پر پاک فوج کی پانچ کمپنیاں بھی تعینات کی گئی ہیں، جبکہ پاک فوج کے ایک بریگیڈکو سٹینڈ بائی بھی کیا گیا ہے۔ عاشورہ محرم کے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔  راولپنڈی میں بھی آج عزاداری اور ماتمی جلوس نکالے گئےملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی آج یوم عاشور کی عزاداری اور ماتمی جلوس نکالے گئے، جڑواں شہر اسلام آباد سے بھی عزادار ان میں شرکت کے لئے راولپنڈی آرہے ہیں اور اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔سی پی او فخر سلطان کے مطابق راولپنڈی میں یوم عاشور پر سکیورٹی کے لئے پولیس کے 4 ہزار اہل کار تعینات ہیں جبکہ سادہ پوش سکیورٹی والے بھی متعین کئے گئے ہیں۔جلوس کے مقامات والی اہم عمارات پر سنائپر شوٹر بٹھائے گئے ہیں اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہیں۔ جلوسوں کی گزرگاہوں کے مقامات کی ہیلی کاپٹرز سے فضائی نگرانی ہوی جبکہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر دکانیں اور رابطہ راستے بند رہے۔ ٹریفک انتظامات کے لئے 300 وارڈن متعین، اداروں میں رابطے کے لئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ مرکزی جلوس تیلی محلہ کی امام بارگاہ عاشق حسین اور اقبال روڈ کی امام بارگاہ کرنل مقبول سے برآمد ہوں گے۔ بوہڑ بازار سے بھی بڑا جلوس نکالا جائے گا۔ یہ جلوس راجا بازار والے فوارہ چوک پر اکھٹے ہوکر رات کو واپس امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوں گے۔  لاہور،شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس  لاہورمیں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ نثار حویلی سے برآمد ہوا ہے جو اپنے مقررہ روٹ پر ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچا۔لاہور میں نثار حویلی سے برآمد ہونے والاشبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس جمعرات کی شب برآمد ہوا اور اپنے مقررہ روٹ پر رواں دواں رہا جلوس کے شرکا نے اذان فجر کے بعد مسجد کشمیریاں کے باہر زنجیر زنی اور ماتم کیا۔ ذوالجناح کا مرکزی جلوس اندرون موچی محلہ، محلہ شیعیاں، لال کھوہ، چوک نواب صاحب، کشمیری بازار، رنگ محل اور اندرون بھاٹی گیٹ سے ہوتا ہوا آج مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں ۔پانچ ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ 200سے زائد سی سی ٹی کیمروں کے ذریعے بھی جلوس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ملتان :شب عاشور کے سلسلے میں شب بیداری کی مجالسملتان میں شب عاشور کے سلسلہ میں شب بیداری کی مجالس برپا کی گئیں جبکہ شب عاشور کے ماتمی جلوس بھی برآمد ہوئے۔ ملتان میں شب عاشور کے حوالے سے شب بیداری کی مجالس کے بڑے اجتماع یوسف شاہ گردیز، امام بارگاہ حیس آباد سمیت مختلف مقامات پر برپا ہوئے جہاں ذاکرین نے حسین عالی مقام علیہ اسلام کے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی اور اہل بیت (ع) کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈآلی۔ شب عاشور کے ذوالجناح، علم، تعزیہ کا قدیمی جلوس ثلاثی لائن سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا شاہ شمس پر اختتام پذیر ہوا۔ دوسری جانب استاد اور شاگرد کے قدیمی تعزیوں سمیت تمام تعزیے زیارت کے لئے اپنے آستانوں میں رکھ دئے گئے ہیں اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔فیصل آباد میں امام بارگاہ امین پور سے شب عاشور کا جلوس برآمد ہوافیصل آباد میں امام بارگاہ امین پور سے شب عاشور کا جلوس سخت سیکیورٹی میں نکالا گیا جلوس شہر کے مختلف علاقوں سے گزر کر واپس امام بارگاہ امین پور پر اختتام پزیر ہوا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں عزاداران کربلا نے امام بارگاہ بمو شاہ سے شب عاشور کا جلوس نکالا۔جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اسی جگہ اختتام پزیر ہوا۔ جلوس کے اختتام پر مجلس بپا ہوئی۔نواب شاہ میں شبیہ علم و ذوالجناح کا روایتی جلوس مرکزی امام بارگاہ مرتضوی موہنی بازار سے بر آمد ہوا۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لئے دو ہزار پولیس اہلکار اور کمانڈوز تعینات ہیں۔ جلوس مقررہ راستوں سے گزر کر امام بارگاہ مرتضوی پر ہی اختتام پزیر ہوا۔  شکارپور، خودکش بمبار کی کوشش ناکام،حملہ آور ہلاک چار اہلکار زخمی  شکارپور میں مجلس کے اندر زبردستی داخل ہونے کی کوشش کے دوران محافظوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے خودکش حملہ آور نے دھماکا کردیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک اور چارپولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔شکارپور کے علاقے نیپر آباد میں سڑک پر ہونے والی مجلس کے دوران ایک خودکش بمبار نے اندر گھسنے کی کوشش کی تو وہاں پر موجود محافظوں نے فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔اس دوران خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ڈی پی او انویسٹی گیشن شکارپور اسد سرفراز کے مطابق خودکش حملہ آور کے جسم کے اعضا ء تحویل میں لے لیے گئے ہیں جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق چاروں پولیس اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔  ہنگو کے مختلف علاقوں پرمارٹرگولوں سے حملہ،نوافرادجاں بحق  اورکزئی ایجنسی کی پہاڑیوں سے شدت پسندوں نے ہنگو کے مختلف علاقوں پر مارٹرگولوں سے حملہ کردیا جس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 شدت پسند مارے گئے۔ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کی پہاڑیوں سے شدت پسندوں نے ہنگو کے علاقوں قاضی تالاب، خوری کلے، ہنگو بازار اور ملک آباد پر 8 مارٹر گولے فائر کیے۔ حملے میں 9 افراد جاں بحق اور13 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کوفوری طور پر ہنگو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اورکزئی ایجنسی کی پہاڑیوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی۔ جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند مارے گئے اور 6 زخمی ہوگئے، علاقے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کرکے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ مواصلاتی نظام کو بھی معطل کردیا گیاہے۔  ہنگو میں گذشتہ سال کے برعکس اس سال یوم شہادت فرزند رسول (ص)  پوری عقیدت و احترام سے منایا گیا اور عزاداران امام حسین علیہ السلام کا جلوس مقررہ راستون سے ہوتا ہوا اپنی تاریخی منزل تک پہنچا اور امن و امان کے ساتھ متعلقہ امامبارگاہوں کی جانب لوٹا جبکہ دہشت گردوں کا حمله خطا گیا۔ گو کہ ملک آباد میں بعض پیروان اہل بیت کی شہادت کی اطلاع ہے تاہم شہیدوں کی تعداد کا پتہ نہ چل سکا۔لاہور:جلوس کے راستوں سے60مشکوک افراد گرفتار  لاہور پولیس نے یوم عاشورکے موقع پر مرکزی جلوس کے داخلی راستوں سے 60مشکوک افراد گرفتار کر لئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتارہونے والوں میں سے چارافراد کاتعلق خیبرپختونخواہ کے علاقے لکی مروت سے ہے جو شمالی وزیرستان سے آئے تھے ۔پولیس کا مزی